گلوکارآر جے آزاد کے نئے البم’’ماہی ماہی‘‘ کی لانچنگ تقریب

گلوکارآر جے آزاد کے نئے البم’’ماہی ماہی‘‘ کی لانچنگ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف آرجے و گلوکار آر جے آزاد کے نئے البم’’ماہی ماہی‘‘ کی لانچنگ تقریبگزشتہ روز پنجابی آڈیٹوریم قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈائریکٹر (پلاک)، خاقان حیدر غازی ڈپٹی ڈائریکٹر(پلاک)،گلوکار مظہرراہی ،ابراہیم فیض،افی جان،طارق طافو،حوریہ عصمت،،عنایہ خان ،ردا عاصم،چکنی پری،اور نوید رضا سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس لانچنگ شوکا اہتمام معروف ریلیزنگ کمپنی ساز گولڈ ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے اشتراک سے کررہی ہے۔اس ویڈیو البم کو ساز گولڈ کمپنی آج ملک بھرمیں ویڈیو ڈی وی ڈی پر بھی ریلیز کرے گی۔اس ویڈیو البم کی ڈائریکشن شانی نے دی ہے۔جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انجم شہزاد ہیں۔ سازگولڈ کمپنی کے ایگزیکٹو ملک آصف شہزاد نے بتایا کہ اس البم میں آر جے آزاد کے بھنگڑے،میلوڈی گیت شامل کیئے گئے ہیں جو ان کے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئیں گے انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان میں کوئی بھی میوزک کمپنی کام نہیں کررہی ہے جس سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ہم نے سا زگو لڈ کا پلیٹ فارم ان باصلاحیت گلوکاروں کے لئے بنایا ہے جس سے وہ اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکتے ہیں مذکورہ البم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید :

کلچر -