شوکت علی راجہ کینئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

شوکت علی راجہ کینئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی راجہ نے عرصہ دراز بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انہوں نے راک سٹوڈیومیں اپنے نئے البم کے چار ٹریکس مکمل کروائے جن کی موسیقی طارق ناز نے ترتیب دی ہے ۔ایک ملاقات کے دوران شوکت علی راجہ نے بتایاکہ وہ اپنے چند خانگی مسائل کی وجہ سے میوزک سے دور رہے ہیں اس دوران انہیں پرستاروں اور پرموٹرز کی لگاتار کالز آتی رہیں کہ وہ اپنا نیا البم ریکارڈ کرواکے دیں۔ان فرمائشوں کی وجہ سے انہوں نے پرستاروں کے لیئے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کاآغاز کردیا ہے جو مکمل ہوتے ہی ملک بھرمیں ریلیز کردیاجائیگی۔

مزید : کلچر