نئی اردو فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ کا کیمرہ کلوز

نئی اردو فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ کا کیمرہ کلوز

لاہور(اے پی پی)ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی اردوفلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ کا کیمرہ کلوز ہو گیا۔سنگیتا نے فلم کے آخری گانے بھوربن اورنتھیا گلی کی برف باری میں پیکچرائز کئے۔سنگیتا مری سے لاہور دو روز قیام کے بعد کراچی روانہ ہو گئیں۔فلم کی ایڈیٹنگ کا کام کراچی میں ہو گا اور پوری منصوبہ بندی کے بعد فلم کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔’’تم ہی تو ہو‘‘ کے فن کاروں میں دانش تیمور‘متیر ا اور دیگر نئے فنکار شامل ہیں۔

مزید : کلچر