پرائیویٹ سکولوں کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 9 تا12 فروری کو ہو گا

پرائیویٹ سکولوں کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 9 تا12 فروری کو ہو گا

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کے دسویں ابتدائی فیز میں پارٹنر شپ کے لئے اپلائی کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 9 تا12 فروری کو صوبہ بھر میں منعقد ہو گا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بوجہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحانات5 ویں اور 8 ویں جماعتوں کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔تاہم ان جماعتوں میں داخل طالب علموں کا تعلیمی ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4