حکمرانوں کی انانے ریاستی اداروں کوفناکردیا ، اشرف بھٹی

حکمرانوں کی انانے ریاستی اداروں کوفناکردیا ، اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی انانے ریاستی اداروں کوفناکردیا ،اب تک سینکڑوں بیگناہ شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔حکمران توچلے جائیں گے مگرپی آئی اے کی پرواز یں بندہونے سے پاکستان کی کمزورمعیشت کو جوبھاری نقصان پہنچا ہے اس کاخمیازہ بیچارے عوام کوبھگتناپڑے گا۔پاکستان دوبھائیوں کیلئے تجربہ گاہ بناہوا ہے ،ان کے تجربات نے قومی اداروں کوشیرازہ بکھیردیا ۔شریف برادران جب اقتدارمیں آتے ہیں توہوشربامہنگائی بھی ان کے ساتھ آتی ہے۔

تجربہ کارحکمرانوں نے پی آئی اے اورواپڈا سمیت شاہراہوں کوتختہ مشق بنالیا ہے ۔لوگ بھوک اوربیماریوں سے مررہے ہیں جبکہ حکومت تعلیم اورصحت کے فنڈز شاہراہیں اورپل بنانے پرصرف کررہی ہے۔وہ والٹن روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4