وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام امتحانات 28مارچ سے شروع ہوں گے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام امتحانات 28مارچ سے شروع ہوں گے

لاہور (خبر نگار خصوصی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام امتحانات 28مارچ سے شروع ہوں گے۔ ملک بھرمیں ملحقہ مدارس دینیہ کے امیدوار طلبا کوامتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ناظم امتحانات مولانا شاہد حسین نقوی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق الشھادۃ الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ،الشھادۃ الثانویہ الخاصہ، الشھادۃ العالیہ اور الشھادۃ العالمیہ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق 28۔ مارچ کو قرآن،اخلاق ، تفسیر، منطق، فلسفہ، سیرت اور تاریخ، 29۔ مارچ کو فقہ،صرف،نحواور عربی،30۔ مارچ کو اصول الفقہ ،صرف،عقائد، تاریخ، ادب اور زبانی امتحان، 31۔ مارچ کو حدیث اور زبانی امتحان ہوگا۔ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ9بجے صبح اور دوسرا 2.30بجے سہہ پہر شروع ہوگا۔ امیدوار وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر جامعتہ المنتظر لاہور سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں، ضروری تصدیق کے بعد سنگل فیس کے ساتھ 10۔ مارچ تک اور11سے 15۔ مارچ تک ڈبل فیس کے ساتھ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4