جنوبی افریقہ‘ پریٹوریا میں پاکستان کمیونٹی ہال کا افتتاح کردیا گیا

جنوبی افریقہ‘ پریٹوریا میں پاکستان کمیونٹی ہال کا افتتاح کردیا گیا

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے پریٹوریا میں پاکستان کمیونٹی ہال کا افتتاح کردیا۔ یہ ہال یہاں بسنے والے پاکستانیوں کی طویل کوششوں کی بعد قائم کیا گیا جس کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر نے یوم یکجہتی کشمیر کے اہم ترین موقع پر کیا۔ اس موقع پر پریٹوریا میں بسنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنوبی افریقہ میں 22ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں اور یہ ہال ان کی تقریبات کیلئے نہایت کارآمد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس ہال کو جنوبی افریقہ کے مقامی لوگوں کو بھی استعمال کیلئے دیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے مختلف افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہال کے قیام پر ہم حکومت پاکستان‘ جنوبی افریقہ میں پاکستائی ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے جنوی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو اس ہال کی شکل میں ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے پاکستانی تارکین وطن کو یقین دلا یا کہ ان کی فلاح و بہبود کے منصوبے ہر حال میں جاری رکھے جائینگے۔

مزید : عالمی منظر