تحریک فتح کے وفد کی اسماعیل ہانیہ سے ملاقات، قومی معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق

تحریک فتح کے وفد کی اسماعیل ہانیہ سے ملاقات، قومی معاہدوں پر عمل درآمد یقینی ...

غزہ(اے این این)فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے ایک اعلی اختیاراتی وفد نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کرنے والے فتحاوی وفد میں زکریا آغا، روحی فتوح اور ناصر القدوہ شامل تھے جب کہ حماس کے وفد میں اسماعیل ھنیہ کے ہمراہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عماد العملی، ڈاکٹر خلیل الحیہ، سیکرٹری خارجہ غازی حمد اور حماس کے ترجمان طاہر نونو نے معاونت کی۔بیان میں بتایا گیاہے کہ تحریک فتح کے قایدین نے یاسر عرفات کی رہائش گاہ فتح کے حوالے کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ، اسرائیلی مظالم اور قومی مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے اب تک طے پائے تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مفاہمت کے لیے فضا ساز گار بنانے سے اتفاق کیا

مزید : عالمی منظر