مقبوضہ کشمیر ٗ بھارتی فوج کے ساتھ خونریز جھڑپ کے دوران حزب مجاہد شہید

مقبوضہ کشمیر ٗ بھارتی فوج کے ساتھ خونریز جھڑپ کے دوران حزب مجاہد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران حزب مجاہد شہید ٗ بھارتی فوج کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ٗمجاہدین کے گروپ کی فورسز اہلکاروں کیخلاف جوابی کارروائی ٗ ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی ٗ دو کی حالت تشویشناک ٗ مجاہدین کارروائی کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ٗ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ٗ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ تفصیلات کے مطابق گنڈ پورہ پلوامہ میں گزشتہ روز فورسز اور مجاہدین کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مقامی مجاہد جاں بحق ہوگیا ۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی55آر آراورایس او جی پلوامہ نے گنڈ پورہ پلوامہ کا محاصرہ شروع کیا۔ فورسز محاصرہ کرنے میں محوہی تھے کہ اسی اثنامیں مجاہدین کے ایک گروپ نے فورسز پر ہتھ گولہ داغا اور گولیاں بھی چلائیں۔ فورسز نے جواب میں زبردست گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں تصادم شروع ہوا۔ قریبا آدھا گھنٹہ تک چلے اس تصادم میں ایک مجاہد جاں بحق ہوا جبکہ ذرائع کے مطابق ایک دوسرا جنگجو یہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہواتاہم پولیس نے اس خبر کو نکارتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ایک ہی جنگجو موجود تھا۔اس جنگجو کی شناخت سید مفید بشیر عرف راقب ساکن زڈورہ پلوامہ کے طور ہوئی ہے اور یہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔ مفید بشیر گزشتہ سال نومبر میں پولیس میں بطور ایس پی او بھرتی ہوا تھالیکن تین روز بعد ہی وہ یہاں پولیس لائینز سے اچانک فرار ہوا جس کے بعد سے پولیس کو اس کی تلاش تھی۔

مزید :

عالمی منظر -