سعودی عرب کی آبادی میں سالانہ 2.4فی صد ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب کی آبادی میں سالانہ 2.4فی صد ریکارڈ اضافہ

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی آبادی میں گذشتہ سال کے دوران 2.4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گذشتہ سال کے اختتام پر مملکت کی آبادی تین کروڑ پندرہ لاکھ ہوچکی ہے۔سعودی عرب کے مرکزی محکمہ شماریات اور اطلاعات کے مطابق کل ملکی آبادی میں دو کروڑ گیارہ لاکھ سعودی ہیں جو مجموعی آبادی کا 67 فی صد ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے جو کل آبادی کا 33 فی صد ہیں۔2015ے دوران سعودی عرب کی آبادی میں 751000 نفوس کا اندراج کیا گیا تھا۔ان میں 427000 سعودی (2.1 فی صد) اور 324000 تارکین وطن 3.2) )تھے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ رکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2004ء4 میں سعودی عرب کی آبادی دو کروڑ چھبیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔2005ء میں اس میں 3.4 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر دو کروڑ تینتیس لاکھ ہوگئی تھی۔2010ء4 میں سب سے زیادہ شرح سے آبادی میں اضافہ ہوا تھا۔

اس سال سعودی عرب کی آبادی 8.6 فی صد کی شرح سے بڑھی تھی اور دو کروڑ 54 لاکھ سے بڑھ کر دو کروڑ 76لاکھ ہوگئی تھی۔

مزید : عالمی منظر