وزیراعظم سیکریٹریٹ پر جاسوسی سگنلز کا انکشاف، آئی بی چیف کل بریفنگ دینگے

وزیراعظم سیکریٹریٹ پر جاسوسی سگنلز کا انکشاف، آئی بی چیف کل بریفنگ دینگے

اسلام آباد(آن لائن)ملک کی اہم سول خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے چیف کل منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ا برائے داخلہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت دیگر حساس عمارتوں میں موجود ظاہری طور پر ڈپلومیٹک انکلیو سے نکلنے والے ’’جاسوسی سگنلز‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے جاسوسی کے گیجٹ اور ٹیکنالوجی اور ان سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ متوقع ہے۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق 2012 میں وزیراعظم کے کیبنٹ روم میں ایک اجلاس کے دوران انتہائی طاقت ور سگنلز محسوس کیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مزکورہ سگلنز کو روکنے میں مقامی آلات کی ناکافی صلاحیت کے باعث مزکورہ اجلاس کو منسوخ کردیا گیا تھا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اجلاس کا ابتدائی حصہ ان کیمرہ ہوگا، جس میں جاسوسی اور فون ریکارڈ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

مزید : علاقائی