والد سے کوئی اختلافات نہیں ‘ عذیر بلوچ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے بلاول بھٹو زرداری

والد سے کوئی اختلافات نہیں ‘ عذیر بلوچ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا میڈیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے اپنے والد سے کوئی اختلافات نہیں ‘ عزیر بلوچ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے‘ وقت آنے پر عزیر بلوچ کے معاملے پر جواب دینگے۔ وہ گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما کی طرف سے دیئے گئے سالانہ ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی وجہ سے پہلے امریکہ نہیں آسکا، اس کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،معاملہ عدالت میں لائیں ، کچھ ثابت ہوا توجواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد سے کوئی اختلاف نہیں پیپلز پارٹی 2018 کے الیکشن میں ایک بار پھر وفاق میں حکومت بنائے گی

مزید :

علاقائی -