حکومت کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے چاہئیں،راجہ پرویز اشرف

حکومت کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے چاہئیں،راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگارخصوصی) سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے مسئلے کو پیچیدہ اور گھمبیر بنانے میں خود حکومت کا اپنا کردار ہے ،حکومت کو اپنے لوگوں سے جنگ نہیں بلکہ افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے چاہئیں، بلاول بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد بہترین منصوبہ بندی بھی کرلی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور نتائج دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ٹاؤن میں اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اور کہا جارہا تھاکہ ہم بڑی تیاری سے آ رہے ہیں لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے تھاکہ پی آئی اے کا مسئلہ تدبر سے حل کرتی لیکن اس نے خود ہی اسے پیچیدہ اور گھمبیر بنا دیا اور اس میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں ۔ وزراء کی طرف سے جو بیانات دئیے گئے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھے ۔ حکومت اپنے لوگوں سے جنگ نہیں کرنی چاہیے ۔بلاول بھٹو نے کمان سنبھال کر بہترین منصوبہ بندی بھی کر لی ہے ۔ بلاول بھٹو ایسے سیاستدان ہیں جو عام کارکنوں کے ساتھ مل کر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور نتائج دیں گے ۔

مزید :

علاقائی -