ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 600 کے قریب پروازیں منسوخ ،اڑھائی ارب کا نقصان ہوچکا،ترجمان پی آئی اے

ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 600 کے قریب پروازیں منسوخ ،اڑھائی ارب کا نقصان ...

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جتنے جہاز اڑے ، آپریشن کے لیے سارا اسٹاف ادارے کا ہی تھا ، پانچ دن کی ہڑتال میں ساڑھے پانچ سو سے چھ سو پروازیں منسوخ ہوچکیں ، نقصان ڈھائی ارب سے اوپر ہوگیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں پی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہے ، نہ صرف جدہ سے عمرہ ذائرین کو واپس لایا جارہا ہے، بلکہ گلگت بلتستان کے لیے بھی فلائٹس روانہ ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس سارے آپریشن میں جتنا اسٹاف شریک تھا وہ سب پی آئی اے کا ہی تھا،دانیال گیلانی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے پانچ دنوں میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکیں۔

مزید : علاقائی