حکومت عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ،چوہدری سرور

حکومت عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ،چوہدری سرور

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے (ن) لیگ کی حکومت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیگی ۔ وہ اتوار کے روز اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دےئے جانیوالے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘رکن پنجاب اسمبلی مراد راس ‘میاں اسلم اقبال اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے ہم جب چاہے ملک میں احتجاجی تحر یک شروع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجکاری جیسے حکومتی اقدامات انکی سیاسی موت ثابت ہونگے

مزید : علاقائی