شہباز شریف کا ایم پی اے ملک احمد خاں کے والدسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک احمد خاں کے والد،ایم این اے ملک رشید احمد خاں کے بہنوئی اورایم پی اے ملک سعید احمد خاں کے پھوپھا سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل دے۔