، ڈربن،نشے میں دھت کار ڈرائیور نے دو سائیکل سواروں کو روند ڈالا

، ڈربن،نشے میں دھت کار ڈرائیور نے دو سائیکل سواروں کو روند ڈالا

ڈربن(ندیم شبیر سے)نشے میں دھت کار سوار نے سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دو سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق سائیکل سواروں کا گروپ اتوار کی صبح ایم فور پر ٹریننگ میں مصروف تھا کہ کار سوار نے روند ڈالا،پولیس نے33سالہ نشے میں دھت کارڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاہے اور اس پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے،ابھی پولیس اہلکار جائے وقوع پر حادثے کا جائزہ لے ہی رہے تھے کہ ایک اور نشے میں دھت ڈرائیور نے کار پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی