کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزم گرفتار

کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دارے کے اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے تین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے رنچھوڑلائن،عثمان آباد اور رام سوامی میں چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سلیم ،فرحان اور فہیم مرچی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بہادر آباد سے ملزم وقاص ملک کو گرفتار کیا جس کے خلاف 12 روز پہلے شہید ملت روڈ پر پولیس اہل کار سے سرکاری رائفل چھیننے کا الزام ہے۔ رائفل بعد میں کشمیر روڈ پر کچرا کنڈی سے مل گئی تھی۔ پولیس کے مطابق منظور کالونی سیکٹر۔ای میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے بیوی کو کو گھریلو ناچاقی پرگھر میں قتل کیا، واقعے میں ملزم کی سالی بھی زخمی ہوئی ۔ پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے جمالی گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ۔

مزید : علاقائی