چونیاں ،پتو کی ،شوگر ملز مالکان گنے کی ادائیگیاں کرنے سے گریزاں ،کسان سراپا احتجاج

چونیاں ،پتو کی ،شوگر ملز مالکان گنے کی ادائیگیاں کرنے سے گریزاں ،کسان سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) شوگر ملز مالکان کسانوں کو گنے کی ادئیگیاں کرنے سے گریزاں ،کسان ’’لاروں ‘‘سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر سڑک پر نکل آئے روڈ بلاک کر کے سراپہ احتجاج بنے رہے ، شوگرملزمالکان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے متاثرہ کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور کین کمشنر پنجاب سے ملز مالکان کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں پتوکی ، عبداللہ شوگر ملزنے سینکڑوں کسانوں کو 12 ماہ گزرنے کے باوجود گنے کے رقوم کی ادائیگیاں نہیں بچارے کاشتکار ملز مالکان کے وعدوں سے تنک آکر احتجاجی مظاہرا کرنے پر مجبور ہوگے۔گزشتہ روز چونیاں،عبداللہ اورپتوکی شوگر ملز کے باہر سینکڑوں کاشتکارون نے روڈبلاک کر کے شوگر ملزمالکان کے خلاف احتجاجی مظاہرا کیااور نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں سردار غلام مرتضی ڈوگر، سردار لیاقت ڈوگر، ،چوہدری جنید احمد بھٹی ،سردار عدیل احمد، محمد اصغر، محمد زوالفقارعبدلمجید خان میوہ ،نعمان ، سلمان ، حاکم علی سمیت سینکروں کسانوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سردار غلام مرتضی ڈوگراور احتجاجی مظاہرین کا کہناتھا کہ پہلے ہی پنجاب حکومت کی پالیسیوں نے کسان کا چولہا بجھا دیا، کاشتکار تباہ، خودکشیوں پر مجبور ہیں، حکومت پنجاب نے جہاں تعلیم، صحت کے شعبے سے زیادتی کی اس سے کہیں زیادہ کسانوں سے کی ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے سال2015-16 میں190ارب روپے گندم کی خریداری کیلئے مختص کئے اس سے40لاکھ ٹن گندم خریدنا تھی لیکن آج کا کاشتکار گندم گھر میں لیکر بیٹھا ہے اور 1300روپے سپورٹ پرائس کی بجائے 1000تا1100 روپے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور تھا اور حکومت نے صرف26لاکھ ٹن گندم خریدی اور مراکز کو بند کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ86فیصد شوگر ملز حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ہیں۔ ملوں نے عدالتی حکم پر 180روپے فی من گنا تو خرید لیا لیکن124ارب روپے ادھار پر، رقوم کسانوں کو کٹوتی کر کے دی گئیں، آج بھی شوگر ملوں کے ذمے کسانوں کے12 ارب روپے واجب الادا ہیں، آلو کا کاشتکار بھی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی نذر ہو گیا۔ متاثرین نے وزیراعلی شہباز شریف ، کین کمشنر پنجاب سے ملز مالکان کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب اسٹنت کمشنر سبطین حسین شیرازی کا کہنا ہے حکمومت نے شوگر ملز مالکان کو 15 دن کے اندر ادئیگیاں ادا کرنے کا پابند کیا ہے اور چونیاں شوگر ملز ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر سکی۔

مزید :

علاقائی -