عوام عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

عوام عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی منفی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔ اتوار کو زعیم قادری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں کارکردگی سے آتی ہے عمران خان ایک بار پھر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی عمران خان کو ایک آنکھ نہیں بھاتی عوامی فلاح کے منصوبوں پر تنقید ان کا وطیرہ ہے۔ زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر منصوبے کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول