سیاست کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے پی آئی اے ملازمین قابل فخر ہیں:پرویز رشید

سیاست کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے پی آئی اے ملازمین قابل فخر ...

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ سیاست کو مسترد کرکے قومی مفادکو ترجیح دینے والے قومی ایئرلائن کے کارکن قابل فخر ہیں ۔اتوار کو پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی وقار کی سربلندی اور مسافروں کی پریشانی کا احساس کرنے والے ورکروں کو مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ سیاست کو مسترد کر کے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کارکن قابل فخر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام قابل فخر پاکستانیوں کے ساتھ ملکر تمام تباہ حال اداروں کی تعمیر کرینگے ۔ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر سوچیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ذاتی مفاد کو ترجیح دینے، ہڑتالوں سے انتشار پھیلانے والے اپنے دل میں پاکستان کا درد پیدا کریں ۔علاج، روزگار اور حصول علم میں مدد دینے والی سروس کے ورکرز کا ہڑتال کرنا مناسب نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ اول