خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں،رانا ثناء اللہ

خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں،رانا ثناء اللہ

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے خواب دیکھتے رہتے ہیں تاہم ان کا یہ درینہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا‘ خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں۔ اتوار کے روز عمران خان کی جانب سے اپنے آپ کو مستقبل میں ملک کے وزیر اعظم بننے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ خان صاحب جلسہ جلسہ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر توجہ دیں‘ عمران خان بنیادی طور پر ایک جذباتی انسان ہیں جو جوش خطابت میں بہت کچھ کہہ جاتے ہیں تاہم اب وہ پاک چین راہداری کے مسئلے کو لیکر بیٹھ گئے ہیں اور اس پر شور مچانا شروع کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول