7کروڑ سیتزئین و آرائش، بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح آج ہو گا

7کروڑ سیتزئین و آرائش، بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبر نگار خصوصی) 7کروڑ روپے کی لاگت سے بزنس ایکسپریس ٹرین کی تزئین و آرائش کر دی گئی ، باقاعدہ افتتاح آج کیا جائیگا ۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق بزنس ایکسپریس ٹرین 3اے سی بزنس، 2اے سی سٹینڈرڈ اور8اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی۔ ایئرکنڈیشنڈ کوچز میں قراقرم ایکسپریس والی ساری سہولتیں دی جائیں گی جبکہ کرایہ قراقرم ایکسپریس سے کم رکھا گیا ہے۔بزنس ایکسپریس لاہور اور کراچی سے سہ پہر03:30بجے چلا کرے گی۔مسافروں کی گنجائش 486سے بڑھا کر 958کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سہولتوں میں وائے فائی ،ایل ای ڈی ، پردے اور پبلک ایڈریس سسٹم شامل ہیں۔ہر کو چ کی صفائی کے لیے علیحدہ عملہ مخصوص ہوگا۔ٹرین خانیوال ، بہاولپور، رحیم یارخان ، روہڑی ، نواب شاہ، حیدرآبادبھی رُکے گی۔ ان اسٹیشنوں کے لیے ریزرویشن کوٹہ بھی مختص کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -