ملکہ الزبتھ دو م کے راج کے 64 برس پورے ہوگئے ، 41توپوں کی سلامی

ملکہ الزبتھ دو م کے راج کے 64 برس پورے ہوگئے ، 41توپوں کی سلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی)برطانوی دارالحکومت لندن کے گرین پارک میں شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ دو م کی حکومت کے 64 سال پورے ہونے پر انہیں 41 توپوں کی سلامی دی گئی،ملکہ الزبتھ نے 1952 اپنے والد کے گزر جانے کے بعد 25 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دو م کے راج کے 64 برس پورے ہوگئے۔ لندن کے مشہور ٹاور پر بھی ملکہ کو 42 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ملکہ الزبتھ نے 1952 اپنے والد کے گزر جانے کے بعد 25 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -