ڈیرہ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندہ گرفتار

ڈیرہ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندہ گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے ناقص سیکورٹی پرچھ تعلیمی اداروں اورحساس مقامات کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ نواب سے غیرقانونی طورپررہائش پذیرایک افغان باشندے کوگرفتارکرلیا۔علاقہ نواب کے فٹبال گراؤنڈمیں ایک شخص نے فائرنگ کرکے نامعلوم وجوہات کی بناء پرعجب نامی نوجوان کوزخمی کردیا‘صدرپولیس نے علاقہ ہمت میں کارروائی کرکے ایک مکان سے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا‘کینٹ پولیس نے چوری اورجعلی چیک کیس کے دواشتہاری ملزمان کوناکہ بندی کے دوران گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ناقص سیکورٹی پرچھ تعلیمی اداروں اورحساس مقامات کیخلاف الگ الگ مقدمات ددرج کرلئے۔گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ نواب میں اعلیٰ گل سکنہ کابل سے رہائش کے حوالے سے قانونی دستاویزطلب کی جووہ پیش نہ کرسکاجس پرپولیس نے مذکورہ شخص کوگرفتارکرکے اسکے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں علاقہ نواب میں فٹبال گراؤنڈمیں نامعلوم وجوہات کی بناء پرمحمدعلی ولدصادق سکنہ محلہ جوگیانوالہ نے فائرنگ کرکے عجب خان خروٹی سکنہ نواب کوزخمی کردیا۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا۔صدرپولیس نے علاقہ ہمت میں رمضان ولدغلام رسول کے گھرسے ایک رائفل‘ایک بندوق اورآٹھ کارتوس برآمدکرلئے۔کینٹ پولیس نے چوری اورجعلی چیک کے دوالگ الگ مقدمات میں مطلوب دواشتہاری ملزمان یونس مسیح سکنہ بستی دھپانوالی اوراورنگزیب سکنہ محلہ حیات اللہ کوناکہ بندی کے دوران گرفتارکرلیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول