قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ خورشید شاہ نے کیا مفادات حاصل کیے، رانا تنویر

قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ خورشید شاہ نے کیا مفادات حاصل کیے، رانا تنویر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار وسائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ خورشید شاہ نے کیا کیا فوائد لئے ہیں، قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ پنڈورا بکس کھلا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ حکومت پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان خوردنی تیل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ خورشید شاہ کے وزیراعظم کو لکھے گئے خطوط کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ مراعات خطوط کے ذریعے نہیں لی جاتیں۔ خورشید شاہ نے کیا کیا فوائد حاصل کئے ہیں قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ میڈیا کی سرخیوں میں رہنے کیلئے بیان دیتے ہیں۔ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ بڑھتا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے معاملات کافی حد تک حل کرلئے ہیں۔ ہڑتال سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جارہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول