ڈیرہ میں قائم ٹی بی کنٹرول پروگرام کی بجلی ڈیڑھ سال سے منقطع

ڈیرہ میں قائم ٹی بی کنٹرول پروگرام کی بجلی ڈیڑھ سال سے منقطع

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جگہ کوخالی کرانے کاتنازعہ‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں قائم ٹی بی کنٹرول پروگرام کی بجلی ڈیڑھ سال سے منقطع‘عملہ بغیربجلی کے درختوں کے نیچے بیٹھ کرکام کرنے پرمجبورجبکہ ادویات اورانجکشنز خراب ہونے لگے‘اہل علاقہ کاٹی بی کنٹرول پروگرام کی بجلی کی بحالی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے سابقہ چلڈرن وارڈمیں قائم ٹی بی کنٹرول پروگرام کی بجلی ہسپتال انتظامیہ نے ڈیڑھ سال سے منقطع کررکھی ہے۔ہسپتال انتظامیہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جگہ کوخالی کراناچاہتی ہے۔ڈیڑھ سال سے بجلی نہ ہونے کے باعث ٹی بی کنٹرول پروگرام کاعملہ دفترکی بجائے درخت کے نیچے بیٹھ کرمریضوں کوچیک کررہاہے جبکہ سرکاری فرائض کی سرانجام دہی بھی دے رہاہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مزاحمتی ٹی بی کے مریضوں کوٹیسٹ کیلئے باہرسے ٹیسٹ کرانے پڑتے ہیں جبکہ ہسپتال میں موجودادویات اورقیمتی انجکشن بھی خراب ہورہے ہیں۔ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے گزشتہ دنوں ممبرضلع کونسل ہارون اعوان کے ہمراہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کادورہ کیا اورانچارج ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹراحسان وحیدکوپروگرام کومذکورہ جگہ پرجاری رکھنے کی ہدایت کی اوراس حوالے سے انتظامیہ سے بات کرنے کاوعدہ کیاتھا۔ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ کولیٹرلکھاکہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کومذکورہ جگہ سے ختم کیاجائے اورانکومفتی محمودہسپتال منتقل کیاجائے لیکن مفتی محمودہسپتال انتظامیہ نے بھی ٹی بی کنٹرول پروگرام کوجگہ دینے سے انکارکیااورڈی سی کوآگاہ بھی کیا۔مذکورہ پروگرام کے تحت روزانہ چالیس سے 45مریض نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ بھکراوروزیرستان سے بھی علاج کی غرض سے آتے ہیں۔اہلیان علاقہ نے کمشنرڈیرہ اورضلع ناظم ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مسئلہ کوفی الفورحل کیاجائے اوربجلی کوفی الفورچالوکیاجائے کیونکہ اس دفترمیں ٹی بی کے مریضوں کی مفت تشخیص اورعلاج کیاجاتاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول