پی ایس ایل ،کیچ پکڑنے پر ٹوپی کا جوان کروڑ پتی بن گیا

پی ایس ایل ،کیچ پکڑنے پر ٹوپی کا جوان کروڑ پتی بن گیا

ٹوپی (نامہ نگار) ٹوپی کے نوجوان حافظ قرآن پر قسمت کی دیوی مہربان، دبئی میں پی ایس ایل تورنامنٹ کا تماشائی کروڑ پتی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والا نوجوان فضل ماجد جو کہ حافظ قرآن بھی ہے پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، دبئی میں مقیم ٹوپی ضلع صوابی کا رہائشی حافظ فضل ماجد پاکستان سپر لیگ توڑنامنٹ کے پہلے میچ کا تماشاء کرنے گیا تھا۔ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلاڑی لو کے رائٹ نے محمد عرفان کی گیند پر چھکا مارا۔گیند تماشائیوں کے درمیا ن گئی، جہاں ہجوم میں کھڑے ٹوپی کے نوجوان حافظ فضل ماجد نے کیچ پکڑ لیا۔ اگر تور نمنٹ کے دوران دوسرا تماشائی کیچ نہ پکڑ سکا۔ تو یہ شہری ایک کروڑ روپے کا مالک بن جائے گا۔ اور اگر اس دوران دوسرا پاکستانی کیچ پکڑنے میں کامیاب جائے ۔ تو کامیاب تماشائیوں میں یہ رقم برابر تقسیم کی جائے گی۔یاد رہے کہ یہ انعامی رقم "پیپسی" کی جانب سے ادا کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر