خطیب جامع مسجد علامہ نواز عرفانی کی برسی کے موقع پر طوری ہاوس میں تقریب

خطیب جامع مسجد علامہ نواز عرفانی کی برسی کے موقع پر طوری ہاوس میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنارمیں خطیب جامع مسجد علامہ نواز عرفانی کی برسی کے موقع پر طوری ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے کرم ایجنسی ساجد طوری ، علامہ اقبال حسین اور دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ ایک سال قبل اسلام آباد میں شہید ہونے والے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ مقررین نے علامہ نواز عرفانی کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی دفاع کیلئے ان کے خدمات کو سراہا۔