صوابی،معمولی تکرار پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

صوابی،معمولی تکرار پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

صوابی( بیورورپورٹ) دوبیان ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ملزم کی بہن زخمی ہو گئی۔ پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق بیوہ نعیم شاہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر نعیم شاہ کو گھر کے اندر مبینہ طور پر ان کے بھتیجے زحیم شاہ نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ملزم کی بہن گولی لگنے سے زخمی ہو گی وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر