کرپشن اور جہالت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

کرپشن اور جہالت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ملک کو امن کا گہوراہ بنانا ہے تو کرپشن غربت اور جہالت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ،قول وفعل یا دوہرایار ختم کرکے ملک کی ترقی کیلئے یکسوئی کے ساتھ فیصلے کرنا ہونگے ،PIAکے شہید ملازمین کو انصاف دلایا جائے اور نجکاری کے عمل کو روکا جائے ،PIAملازمین کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے حکومت نے PIAملازمین کی منشاء کے خلاف فیصلہ کیا تو احتجاج کرینگے ،انسانیت کا درس دینے کی باتیں کرنے والے بتائیں شہداء نشترپارک کے قاتل کہاں ہیں ،63جنازے اٹھانے کے باوجود امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ہمیں اورہمارے شہیدوں کے لواحقین کو کیوں انصاف نہیں دیا جارہا ،انسانیت کا درس دینے والے سنیںآقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے چودہ سو سال قبل فرمایا بے گناہ کا خون پوری انسانیت کا خون ہے ،کشمیر میں بھارتی دہشتگردی مظلوم مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کا درس دینے والوں کو کیوں نظر نہیں آرہا ،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود عالمی طاقتیں اقوام متحدہ خاموش کیوں ہیں ؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں مکمل اور بھرپور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی نیندیں حرام اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی خوشحالی اور دونوں ممالک کے رشتوں کو مضبوط بنائے گا ،پاکستان سنی تحریک ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے ،حکمران اپنی نیت اچھی کرلیں تو کرپشن کا خاتمہ مہینوں میں ممکن اور قومی دولت لٹیروں سے وصول کر کے قومی خزانے کوبھرا جاسکتا ہے ،IMFکی پالیسیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ،حکومت IMFکی ملک میں مداخلت کو مستر دکرئے اور بیرونی قرضوں سے اجتناب کرئے قرضوں کا برائے راست اثر غریبوں پر پڑتا ہے اور یہ قرضے امیر نہیں غریب ہی ادا کرتے ہیں ۔