ٹانک میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

ٹانک میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

ٹانک(بیورورپورٹ)ٹانک میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،روزانہ کے مطابق معمول بن گیا پولیس خاموش تماشاہی گذشتہ دن ایک دوکان کے مالک سے نقد اور موبائل چین کر لے گئے جبکہ دوسرے کیساتھ ہاتھ پائی کے بعد ہوائی فائرنگ کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ،سٹی میں رات کے اندھیروں میں عوام سے نقدی کے علاوہ موبائل فون سے محروم ،شہریوں نے آئی جی کے پی کے سے اصلاح احوال کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ٹانک میں چوروں نے ایک مرتبہ پھر سرُ اٹھا لیا ایک ہفتے میں موٹرسائیکلوں اور کئی دکان چوروں کے نظر ہوگئے ،محسود مارکیٹ فرسٹ فلو میں ایک صحافی کے دفتر سے لیپ ٹاپ،انٹرنیٹ EVO،فلیش ڈرائیو،واسکٹ کے علاوہ ایک پنکھا چوری کرکے لے گئے اور گذشتہ روز دامان پلازہ میں اسلحہ وار چوروں نے ایک دوکان کے مالک سے نقدی اور موبائلز چوری کرکے لے گئے جبکہ دوسری دوکاندار کیساتھ ہاتھ پائی ہوئی چوروں نے ہوائی فائرنگ کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔سٹی میں رات کے اندھیروں میں عوام سے نقدی کے علاوہ موبائل فون سے محروم کرتے ہیں،شہریوں کو پولیس کے خلاف سخت مایوسی ہوئی ہے شہریوں نے آئی جی کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ پر رحم کرکے چوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر