نوشہرہ ،بین لاضلاعی خطر ناک اشتہاری گرفتار

نوشہرہ ،بین لاضلاعی خطر ناک اشتہاری گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی جدید سائنسی خطوط پر کاروائی ، بین الاضلاعی درندہ صفت خطر ناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق: DPOنوشہرہ واحد محمود نے چارج لیتے ہوئے ضلع نوشہرہ کو ایک جدید رول ماڈل اور کرائم فری ضلع بنانے کا عہد کرتے ہوئے تھانہ جات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پروفیشنل افسرا ن کو تعینات و جدید تفتیشی آلات فراہم کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کا ٹاسک سونپا ۔DSPکینٹ سرکل نذیر خان کی سربراہی میں SHOتھانہ نوشہرہ کلاں SIاختر نصیر خان ، ASIباز محمد کانسٹیبل حمید الحق پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور آلات کو اپناتے ہوئے مشہورمدینہ ڈینٹل کلینک قتل کیس کے درندہ صفت ملزم اور بین الاضلاعی قاتل ملزم گل زیب ولد جاوید اختر ساکن عاشورہ آباد امان گڑھ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے سرسری تفتیش کرتے ہوئے ملزم نے قتل کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دوسرے اضلاع میں بھی قتل مقاتلے کے جرم کا اعتراف کر لیا جن میں ملزم مفرور اشتہاری ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہے ۔ نوشہر ہ کے مقتول کامران ولد محمد یوسف کے لواحقین نے DPOواحد محمود اور DSPکینٹ سرکل نذیر خان SHO SIاختر نصیر خان کی اعلیٰ پروفیشنل کارکردگی کو سراہ تے ہوئے نوشہرہ پولیس پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پور ے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر