کراچی ، ’’رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ‘‘کے عنوان پر واک کا اہتمام

کراچی ، ’’رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ‘‘کے عنوان پر واک کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اتوار کو مزار قائد وی وی آئی پی گیٹ سے نمائش چورنگی تک ’’رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ‘‘کے عنوان سے پر امن کراچی واک کا اہتمام کیا گیا،پر امن کراچی واک میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کے افسران سمیت سول سوسائٹی ، اسکاؤٹس کے مختلف گروپس ،وکلا،سماجی شخصیات ، فلاحی اداروں رہنماؤں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اورپاکستان زندہ باد، پا ک فوج زندہ بادہ اور رینجرز زندہ بادکے نعرے بازی کر رہے تھے ،شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر کا امن بحال ہو چکا ہے ہم رینجرز اور پولیس کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں مستقل امن کے لئے رینجرز کی ضرورت ہے ،رینجرز نے بحالی امن کا جومشن شروع کیا ہے وہ انتہائی کامیاب رہا ہے ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے،آج شہری پر امن ماحول میں سانس لے رہے اور کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اس سہرارینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے،شہریوں نے رینجرز کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کے عوام مستقل امن کے لئے رینجرز ساتھ ہیں واک کے شرکاء نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے شہدا خراج عقیدت پیش کیا،پر امن کراچی واک اختتام پر مختلف اسکاؤٹس گروپس کی جانب سے نمائش پریڈ بھی کی گئی ،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر