الخدمت کراچی کے تحت تھرپارکر امدادی سامان راوانہ

الخدمت کراچی کے تحت تھرپارکر امدادی سامان راوانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت قحط زدہ تھر کے لئے 11ٹن چنے بھیج دئیے گئے ، ،ٹرک روانگی کے موقع پرالخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے کہا کہ الخدمت بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے ،اس سے پہلے بھی ہم تھر کے عوام کے لئے اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،تھر کی غیور عوام کے لئے جدید کمیونٹی سینٹر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے کمیونٹی سینٹر کی تکمیل سے تھر کی عوام کو ریلیف ملے گا،ہم تھر کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے ، الخدمت پورے پاکستان میں بے سہارا اور غریب افراد کی خدمت کے لئے گوشاں ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس مہنگائی میں جہاں غریب آدمی کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ کس طرح سردی کے اس موسم میں اپنا بچاؤ کر سکتا ہے ، الخدمت اسی چیز کو دیکھتے ہوئے ونٹر پیکچ کا انتظام کر رتی ہے تاکہ مستحقین کو ریلیف پنہچایا جا سکے اور یہ امدادی سامان کے ٹرک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ الخدمت کے دست بازوں بنیں تاکہ دکھی اور پریشان حال انسانیت کی بھر پور خدمت کی جاسکے ،سامان راونگی کے موقع پر پر الخدمت کراچی کے قاسم رشید و دیگربھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر