ٹیلی ناروا نریندر سیکورٹی گارڈ کا انتظامیہ کے رویے کیخلاف احتجاجاْ ٹاور بند کرنیکا اعلان

ٹیلی ناروا نریندر سیکورٹی گارڈ کا انتظامیہ کے رویے کیخلاف احتجاجاْ ٹاور بند ...

 کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)ٹیلی نار اونر اینڈ سیکیورٹی گارڈ یونین کا ٹیلی نار انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاجاََ ٹاور بند کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ٹیلی ناراینڈ سیکیورٹی گارڈ یونین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس سے صوبائی صدر ملک طارق، جنرل سیکرٹری ، غفار خان، ضلعی صدر عنایت الرحمن اور جنرل سیکرٹری شیر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین نے سیکیورٹی گارڈ کو لیبر لاء کے مطابق تنخواہیں اور دیگر مراعات نہ دینے کے خلاف کنزومر کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس کا عنقریب فیصلہ ہونے والا تھا۔ کہ اس دوران ٹیلی نار کے لیگ آفئیر سپیشلسٹ تیمور خان نے یونین کے ساتھ راضی نامہ کے لئے رابطہ کیا اور ایک طویل مزاکرات کے بعد فریقین راضی نامہ پر متفق ہو گئے کہ اس دوران تیمور خان نے دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے کنزومر کورٹ میں دائر کیس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر حاصل کیا۔ٹیلی نار کمپنی کے افسران کی اس دوغلی پالیسی کی وجہ یونین اس بات پر مجبور ہوئی ہے کہ اب جبکہ ٹیلی نار کمپنی نے ہمارا عدالتی راستہ روکا تو ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ احتجاجاََ ٹاوربند کئے جائیں جسکے لئے آئندہ 72گھنٹے انتہائی اہم قرار دئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر