پولیس عوام کیساتھ رابطوں کی مزید مظبوط کریگی یاسر آفریدی

پولیس عوام کیساتھ رابطوں کی مزید مظبوط کریگی یاسر آفریدی

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیفٹیننٹ کمانڈر(ر)یاسرآفریدی نے کہاہے کہ پولیس عوام کیساتھ رابطوں کومزیدمضبوط کریگی۔شیردل ہوں۔سول سوسائٹی ہماراساتھ دیگی تومضبوط دل کیساتھ قیام امن کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان تعیناتی پرخوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آپس کے رشتوں کومزیدجوڑینگے۔مجھے یقین ہے پہلاپیاراورپہلاضلع کوئی نہیں بھولتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق ممبرصوبائی اسمبلی عبدالحلیم خان قصور یہ کی جانب سے دےئے گئے عشائیہ کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہدپرویزموجودتھے۔عشائیہ میں سابق ہوم سیکرٹری خیبرپختونخواہ عبدالکریم خان قصوریہ‘ڈی ایف اووائلڈ لائف عبدالحلیم خان مروت‘ممبرڈی آرسی حاجی بشیر بلوچ‘ ممبرضلع کونسل حنیف پیپاایڈووکیٹ‘چےئرمین امن جرگہ اللہ بخش سپل ودیگرمعززین موجودتھے۔ڈی پی اویاسرآفریدی نے کہاکہ امن کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کوخون دینے کی ضرورت نہیں۔خون ہم دینگے خوشی کی بات ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروباری رونقیں عروج پرہیں۔بادشاہت کاقائل نہیں۔اجتماعی کام کرینگے اورعوام کوسہولیات دینگے۔آخرمیں کرنل(ر)محب اللہ قصوریہ نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر