پربندھک کمیٹی کابیرون ملک سے آنیوالوں کو کمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ

پربندھک کمیٹی کابیرون ملک سے آنیوالوں کو کمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پرکمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔اسکے بعد معذوراور بزرگ افراد ہوں گے، جبکہ ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی شخص کے لیے نہ کوٹہ ہوگا اور نہ انکے نام پر پہلے سے کمرہ بک کیا جائے گا ۔ فیصلہ بابا گورو نانک دیو جی کی تعلیمات کے مطابق کیا گیا، ان الاٹمنٹ کو منظم طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامات پر بندھک کمیٹی کے نامزد شدہ ارکان کے سپرد کیے جا چکے ہیں ۔پر بندھک کمیٹی اورمتروکہ وقف املاک بورڈ نے ننکانہ صاحب میں "با با گورو نانک دیو جی ماڈل ہائی سکول" کا انتظامی کنٹرول پر بندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔یہ باتیں پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ اور بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے گزشتہ روزمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔سری کرتار پور صاحب ناروال میں انگیٹھا صاحب بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ،یہ انگیٹھا صاحب بیساکھی کے میلہ سے پہلے تیار کر لیا جائے گا ،مزید برآں پر بندھک کمیٹی نے گورو گرنتھ صاحب کی پرنٹنگ کے لیے جنم استھان ننکانہ صاحب میں پرنٹنگ پریس لگانے کے لیے بھی مشاورت کی۔ یہاں اس حقیقت کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ گورو گرنتھ صاحب کی پرنٹنگ بھی انڈیا میں ہی کروائی جاتی ہے ۔