پی آئی اے ہیڈ آفس میں تالا بندی ختم ،ملازمین کام پر آنے شروع:ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے ہیڈ آفس میں تالا بندی ختم ،ملازمین کام پر آنے شروع:ترجمان پی آئی اے
پی آئی اے ہیڈ آفس میں تالا بندی ختم ،ملازمین کام پر آنے شروع:ترجمان پی آئی اے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاہے کہ پی آ ئی اے ہیڈ آفس میں تالا بندی ختم ہو گئی ہے اور ملازمین نے کام پر آنا شروع کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ پی آئی اے انتظامیہ ڈیوٹی پرآنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور معمول کے مطابق کام کا آغاز ہو گیاہے ،توقع ہے کہ دو چار روز میں مکمل آپریشن بحال ہو جائے گا ۔دوسری جانب کراچی میں بھی فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیاہے ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 عمرہ زائرین کو جدہ سے لے کر کراچی پہنچ گئی ہے،ترجمان کاکہنا ہے کہ یہ پرواز کراچی سے مسافروں کو لے کر واپس جدہ بھی روانہ ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں