لاہور ہائیکورٹ نےپی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کیخلاف درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نےپی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کیخلاف درخواست خارج کر دی
لاہور ہائیکورٹ نےپی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کیخلاف درخواست خارج کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے لازمی سروس ایکٹ نے نفاذ کیخلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ صرف ایمرجنسی میں ہو سکتا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق درخواست گزار نے یہ موقف بھی اپنایا کہ عام حالات میں ایکٹ نافز کرنا غیر آئینی اقدام ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست کے ساتھ لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن موجود نہ ہونے کی وجہ سے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔عدالت نے مزید اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار تنظیم کی رجسٹریشن بھی نہیںہوئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں