داعش کی سرکوبی کے لیے متحدہ عرب امارات فوج شام بھیجنے پر رضا مند

داعش کی سرکوبی کے لیے متحدہ عرب امارات فوج شام بھیجنے پر رضا مند
داعش کی سرکوبی کے لیے متحدہ عرب امارات فوج شام بھیجنے پر رضا مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی درخواست پر اپنی فوج شام بھیجنے پر رضا مند ی ظاہر کر دی ہے تاہم پیشگی شرط بھی عائد کر دی ہے کہ فوج صرف امریکہ کی سربراہی میں ہی بھیجی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریاستی وزیر برائے خارجہ امور انور گرگاش نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک شام میں داعش کے خلاف کارروائی کیلئے زمینی افواج بھیجنے پر رضا مند ہے لیکن صرف امریکہ کی سربراہی میں۔ بشاور الاسد حکومت کے وزیر دفاع کے دورہ ماسکو اور وہاں شامی سفیر گیس اور تیل کی سب سے بڑی روسی کمپنی ” گیز پروم “کے ساتھ بات چیت ہوئی، شامی حکومت نئے اقتصادی اور فوجی معاہدوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔