راولپنڈی ایئرپورٹ کے اطراف 2روز کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی

راولپنڈی ایئرپورٹ کے اطراف 2روز کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی
راولپنڈی ایئرپورٹ کے اطراف 2روز کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ نے راولپنڈی کے ائیرپورٹ کے اطراف 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس تعینات کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ان کے لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایئرپورٹ کا گھیراوکرتے ہوئے تمام آپریشنز بند کردیئے جائیں گے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف ضلع بھرکی پولیس تعینات کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور دھرنا دینے والوں کو حراست میں لے لیا جائے۔

مزید : راولپنڈی