دوران پرواز جہاز میں دھماکہ اور مسافر زمین پر،بارودی مواد لیپ ٹاپ میں رکھاگیا:رپورٹ

دوران پرواز جہاز میں دھماکہ اور مسافر زمین پر،بارودی مواد لیپ ٹاپ میں ...
دوران پرواز جہاز میں دھماکہ اور مسافر زمین پر،بارودی مواد لیپ ٹاپ میں رکھاگیا:رپورٹ

  

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے طیارے میں دوران پرواز ایک دھماکے سے سوراخ ہونے کے بعد ایک مسافر ہواکے دباﺅ کی وجہ سے باہرآگر ا اور نیچے گرتے ہی اس کے چیتھڑے اڑگئے جس کے بعدتحقیقاتی ادارے اپنی کھوج میں لگ گئے اورصومالیہ کے انٹیلی جنس حکام کی طرف سے جاری سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھاگیاہے کہ مسافر کو ایک لیپ ٹاپ دیاگیاتھا اور ممکنہ طورپر اسی میں ہی بم موجود تھا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق منگل کو صومالیہ کے ایک بڑے ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے چند لمحے بعد ہی ڈالو ایئرلائن کے طیارے میں دھماکہ ہواتھا جس کے بعد دھواں بھر گیا اور طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرناپڑی ۔ فوٹیج میں دیکھاگیاہے کہ دوافراد نے لیپ ٹاپ مشتبہ شخص کے حوالے کیاجن میں سے ایک شخص نے سیکیورٹی جیکٹ زیب تن کررکھی تھی ۔ صومالی سیکیورٹی حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس ضمن میں تقریباً15لوگوں کو حراست میں لیاگیا،ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہوتاہے کہ بم اس لیپ ٹاپ میں تھا جو ایک مسافر نے اٹھارکھاتھا۔

دھماکے کی وجہ سے ایئربیس اے 321طیارے میں ایک تین فٹ کو سوراخ ہوا تھا جبکہ باہر گرکر مرنیوالے مسافرکی شناخت عبدالاہی عدالسلام کے نام سے ظاہر کی گئی ، اس دھماکے میں دوافرادزخمی بھی ہوئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی