چودھری حامد ناصر نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا

چودھری حامد ناصر نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا
چودھری حامد ناصر نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (جونیجو گروپ) کے سربراہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور چودھری محمد سرور11 فروری کو موضع احمد نگر چٹھہ آئیں گے جہاں حامد ناصر چٹھہ، ان کے بیٹے سابق ضلع ناظم گوجرانوالہ چودھری فیاض چٹھہ اور این اے 101 سے امیدوار چودھری محمد احمد چٹھہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔ اس موقع پر چودھری محمد احمد چٹھہ کو این اے 101 سے پی ٹی آئی کا امیدوار بھی نامزد کرنے کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید : گوجرانوالہ