محبت کی نئی تاریخ رقم ،ہولناک زلزلے کے دو دن بعد ملبے سے میاں بیوی ایسی حالت میں برآمد کہ جان کر آپ بھی شوہر کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

محبت کی نئی تاریخ رقم ،ہولناک زلزلے کے دو دن بعد ملبے سے میاں بیوی ایسی حالت ...
محبت کی نئی تاریخ رقم ،ہولناک زلزلے کے دو دن بعد ملبے سے میاں بیوی ایسی حالت میں برآمد کہ جان کر آپ بھی شوہر کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

تائی پے(مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان میں ہولناک زلزلہ کئی معصوم زندگیوں کو نگل گیاہے لیکن 48گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعدبھی ایک خاتون کو 17منزلہ عمارت سے زندہ نکال لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق تائیوان میں دو روز قبل 6.4شدت کے زلزلے نے بڑی بڑی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا جن میں سے شہریوں کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ 17منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبی تساو¿ ٹنگ یو نامی خاتون کو زندہ نکال لیا گیاہے ،ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ خاتون اپنے شوہر کے نیچے دبی ہوئیں تھیں اور اسی وجہ سے ان کو چوٹیں زیادہ نہیں لگیں جس کے باعث وہ زندہ بچ گئیں جبکہ ان کے شوہر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ جب زلزلہ آیا تو شوہر اپنی اہلیہ کی جانب بچانے کیلئے اس کے اوپر آ گیا تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے لیکن اپنی اہلیہ کی جان بچاتے ہوئے شوہر نے اپنی جان گنوا دی اور اپنی بیوی کو بچانے میں کامیا ب ہو گیا۔

تاہم زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35ہو گئی ہے جبکہ اب بھی 100سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس