لائنل میسی کے ننھے افغان پرستار کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

لائنل میسی کے ننھے افغان پرستار کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی
 لائنل میسی کے ننھے افغان پرستار کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

  

کابل (ویب ڈیسک) انٹر نیٹ پر پلاسٹک کی تھیلی کو جرسی بنا کر فٹ بال کھیلنے والے پانچ سالہ افغان بچے مرتضیٰ احمدی کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ انہوں نے بارسلونا کے سپر سٹار لائنل میسی کے نام والی مشہور زمانہ دس نمبر کی جرسی پہن کر افغان فٹ بال فیڈریشن کے کابل میں واقع ہیڈ کوارٹرز پر یوتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی۔ اس بات کی نشاندہی نہیں ہو سکی کہ مرتضیٰ نے یہ جرسی کہاں سے حاصل کی۔ قبل ازیں لائنل میسی بھی ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں تاہم ابھی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہو سکا۔

مزید : کھیل