ثانیہ مرزا کی تعریف نے شعیب ملک کو آﺅٹ کرادیا

ثانیہ مرزا کی تعریف نے شعیب ملک کو آﺅٹ کرادیا
ثانیہ مرزا کی تعریف نے شعیب ملک کو آﺅٹ کرادیا

  

دبئی (ویب ڈیسک)معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی تعریف نے شعیب ملک کو آؤٹ کرادیا ۔ تفصیل کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک بیٹنگ کررہے تھے کہ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کراچی کنگز کی کامیابی کا دعویٰ کرنا ہی تھا کہ شعیب ملک آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک کے آوٹ ہونے کی دیر تھی کہ کمنٹیٹر بھی حیرانگی کے عالم میں آ گئے لیکن بعد میں وہ اس پر تبصرہ کرتے رہے اور شائقین کرکٹ کو اس عجیب و غریب واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لطف اندوز کرتے رہے۔

مزید : کھیل