نیب کی تفتیش مکمل ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس تیار

نیب کی تفتیش مکمل ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس تیار
نیب کی تفتیش مکمل ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس تیار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ریفرنس تیار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف ریفرنس تیار کر کے منظوری کےلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ۔ ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر 5 الزامات لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے حکومتی پالیسی کے برعکس کھاد کے کارخانوں کو کم گیس فراہم کی، جبکہ انہوں نے 2008 سے 2013 کے دوران اپنی وزارت کو استعمال کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے۔ ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم میں غیر قانونی بھرتیاں کیں جبکہ ان پر سوئی گیس کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔ نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : قومی /اہم خبریں