آج صبح ملنے والے 4 پی آئی اے ملازم دھرنے میں پہنچ گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح ملنے والے 4 پی آئی اے ملازمین دھرنے میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 2 فروری کو پی آئی اے ملازمین کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 ملازم غائب ہوگئے تھے ۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے الزام لگایا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملازمین کو اغوا کیا ہے۔ پیر کی صبح نامعلوم افراد چاروں پی آئی اے ملازمین کو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر چھوڑ گئے۔ مغویوں کی بازیابی کی اطلاع ملتے ہی پی آئی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورجب مغوی دھرنے میں پہنچے تو دیگر ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔