بھارتی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات، ریاست فائرنگ سے گونج اُٹھی، 8سالہ بچہ ہلاک ، مظاہرے

بھارتی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات، ریاست فائرنگ سے گونج اُٹھی، ...
بھارتی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات، ریاست فائرنگ سے گونج اُٹھی، 8سالہ بچہ ہلاک ، مظاہرے

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں سماج وادی پارٹی کے ورکرز کی اندھا دھند فائرنگ سے 8سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے ۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق سماج وادی پارٹی کے کارکن اتر پردیش کے شاملی ڈسٹرکٹ میں بلدیاتی انتخابات میں فتح کا جشن منانے کے لئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ کارکن کی جانب سے فائرکی گئی گالیوں آٹو رکشہ میں اپنی ماں کے ساتھ سوار 8سالہ بچے سمی کو لگ گئیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ کم سن بچے کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں مظاہروں کا سلسلہ پھوٹ پڑا جبکہ پولیس نے سماجی وادی پارٹی کی جیتنے والی امیدوار نفیسہ کے شوہر سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ان میں سے تین افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی